Faraz Faizi

Add To collaction

09-Dec-2021-تحریری مقابلہ- نور والے آقا کے جلوے ہم بھی دیکھ آتے



★♥★♥★♥★

 خلد کی سمٹ آئی روشنی مدینے میں
 جب شمع نبوت کی جل اٹھی مدینے میں

 جس گلی سے وہ گزرے یعنی مصطفی پیارے
 آج بھی مہکتی ہے وہ گلی مدینے میں

 آؤ ائے گنہگاروں ہم چلیں مدینے کو
 دل کی دور ہوتی ہے تیرگی مدینے میں

 کوچۂ مدینہ میں جس نے موت پائی ہے
 سمجھو اس نے پائی ہے زندگی میں مدینے میں

 نور والے آقا کے جلوے ہم بھی دیکھ آتے
 کاش ہم کو مل جاتی چاکری مدینے میں

 بارگاہِ یزداں میں یہ دعا ہے فیضی کی
 یا الہی ہو جائے حاضری مدینے میں

★♥★♥★♥★

 کاوشِ فکر: فراز فیضی کشن گنج بہار
Mobile No.: 9326 187 516





   6
3 Comments

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

10-Dec-2021 01:40 PM

Masha Allah

Reply

fiza Tanvi

10-Dec-2021 08:17 AM

ماشاءاللہ

Reply

بہت خوب ماشاءاللہ پیارے ❤️❤️❤️

Reply